دی ہیگ: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیڈی پنڈور نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
عالمی عدالت انصاف کے باہر پریس کانفرنس کے دوران جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصا ف کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسرائیل عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، اتحادی ممالک اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کریں، حماس تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائے۔