امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کا سینئر کمانڈرجاں بحق

Published On 08 February,2024 09:18 am

بغداد: (ویب ڈیسک ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں حزب اللہ کا سینئر کتائب کمانڈر جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ  کا کمانڈر امریکی فورسز پر حالیہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا، امریکی فوج نے جاں بحق کمانڈر کا نام نہیں بتایا، جبکہ کہا گیا ہے کہ حملے میں کسی شہری کی ہلاکت کے اشارے نہیں ملے۔

سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو ذمہ دار ٹھہرانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے جو ہماری افواج کے لیے خطرہ ہیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے نے سکیورٹی فورسز کے ذرائع سے بتایا کہ حملے میں حزب اللہ کا کمانڈر ابو باقر السعدی مارا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ  کے سینئر کمانڈر کو مشرقی بغداد میں ایک گاڑی پر ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد ہلاک ہوئے۔