تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیخلاف قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نے حمایت میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا، قرارداد میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بین الاقوامی کوشش کو مسترد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں، وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 107 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 163 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 313 ہو گئی، امدادی ٹرکوں پر حملوں کے بعدورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل روک دی ہے۔