قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے دریائے نیل میں کشتی الٹنے سے 10 مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مزدور مقامی تعمیراتی فرم میں کام کرنے جا رہے تھے، حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کو 6 ہزار466 ڈالر، زخمیوں کو 646 ڈالر معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا نے مزید بتایا کہ کشتی الٹنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔