بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے تین دہائیوں سے جاری وزیراعظم کی پریس کانفرنس کی روایت ختم کر دی۔
چینی میڈیا کے مطابق چین میں 1993ء سے سالانہ قانون ساز اسمبلی اجلاس ہوتا ہے، اجلاس کے بعد وزیراعظم کی پریس کانفرنس کرنے کی روایت تھی جو اب ختم کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اب چین کے وزیراعظم سالانہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس نہیں کریں گے، خاص حالات کو چھوڑ کر اگلے چند سالوں تک وزیراعظم کی پریس کانفرنس نہیں ہوگی، سوال وجواب کے سیشن نچلے درجے کے اہلکارکریں گے۔