نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس میں سوار تمام 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حکام کے مطابق نیش وِل کے جان ٹیون ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا کہ طیارے کا انجن اور پاور فیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈ کرنے کی اجازت درکار ہے، طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔