حماس کے خاتمے کیلئے رفح میں زمینی آپریشن ضروری ہے، نیتن یاہو

Published On 19 March,2024 09:35 pm

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کہا کہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے رفح میں زمینی آپریشن ضروری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا، رفح میں حماس بٹالین کے پوری طرح خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، نیتن یاہو کے مطابق حماس بٹالین خاتمے کیلئے رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں،

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کی گذشتہ روز ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی، امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رفح میں زمینی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

Advertisement