سرینگر: (دنیا نیوز) بھارت میں قائم مودی حکومت کی جانب سے کشمیر اور لداخ پر لگائے گئے جابرانہ آرٹیکل 370 کیخلاف آوازیں تیز ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 370 کیخلاف کشمیر کے بعد لداخ کے عوام بھی اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں، منجمد درجہ حرارت کے باوجود ہزاروں شہریوں کا مودی حکومت کیخلاف احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے کی نازک، ماحولیات کے تحفظ، زمین اور زراعت پر خود مختاری کیلئے آئینی دفعات ختم کی جائیں، آرٹیکل 370 کے نفاذ سے ہماری ثقافت اور شناخت کو سخت خطرہ لاحق ہے، مطالبات منظور نہ کیے تو مارچ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری کیلئے بودھ، مسلم کمیونٹی میں اتحاد بن گیا، مظاہرین نے احتجاج کے دوران مودی سرکار پر وعدوں میں خیانت، علاقائی خودمختاری نہ دینے کے الزامات عائد کیے، ہزاروں افراد دکانیں، کاروبار بند کر کے احتجاج کر رہے ہیں۔