تل ابیب: (ویب ڈیسک) یورپی ممالک کی جانب سے فسلطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے امکان پر اسرائیل کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔
چند روز قبل سپین کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سپین مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر آئرلینڈ، مالٹا اور سلوینیا کے ساتھ مل کر مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کو فلسطینی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کو تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ دہشت گردی کے لیے انعام ہے جس سے علاقائی عدم استحکام بڑھےگا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے حماس اور دیگر تنظیموں کو یہ پیغام جائےگا کہ اسرائیلیوں پر حملے کرنے کا جواب فلسطینیوں کی سیاسی حمایت کی صورت میں ملے گا۔