کیجریوال کی گرفتاری، عام آدمی پارٹی کا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

Published On 26 March,2024 12:22 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک ) نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی نے آج وزیرِ اعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر  وزیراعظم ہاؤس کے قریب واقع 3 میٹرو سٹیشن بند کر دیے گئے ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے کارکنان کیجریوال کی رہائی کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کا مقصد آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم نریندر مودی کو چیلنج کرنے والے سیاستدانوں کو سائیڈ لائن کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے، نئی دہلی کے گرفتار وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو 28 مارچ تک انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔