ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جانتے ہیں ماسکو میں حملہ مسلم انتہاپسندوں نے کیا مگر روس کی دلچسپی حملہ آوروں کے گاہک میں ہے۔
غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق روسی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کے دارالحکومت پر کیا گیا خوفناک حملہ ایک دھمکی ہے، معلوم کیا جائے کیا واقعی مسلم انتہاپسندوں نے روس پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روس مشرق وسطی کے تنازع میں منصفانہ حل کیلئے کھڑا ہے، حملے کا مقصد روسی معاشرے میں افراتفری پھیلانا تھا، مجرموں کو سزا دینا اپنی جگہ مگر واقع کی تحقیقات بغیر تعصب کے اور معروضی انداز سے کی جائے گی۔