ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ داعش ماسکو پر حملہ کرسکتی ہے۔
روس کےدارالحکومت ماسکو کے قریب کانسرٹ ہال میں مسلح افراد کے حملےکی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کے پاس ماسکو حملہ کرنے جیسی صلاحیت ہونا ناقابل یقین ہے۔
خیال رہے کہ ماسکو میں جمعے کو ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں 139 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، روسی خفیہ ایجنسی نےحملے کا الزام امریکا، برطانیہ اوریوکرین پر لگایا ہے۔