روسی صدر نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا حکم دے دیا

Published On 06 May,2024 08:14 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو روکنے کیلئے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا حکم دے دیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی مشق کا حکم یوکرین کیلئے امریکی امداد کے بعد دیا، امریکہ، برطانیہ ،فرانس اور اتحادی، جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم کا باعث بنیں گے۔

ترجمان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی مشقوں میں غیر سٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی تعیناتی کی مشق بھی شامل ہے ، مشق کا مقصد روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔