صیہونی فورسز کا غزہ میں ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید

Published On 17 May,2024 07:41 pm

غزہ: (دنیا نیوز) صیہونی فورسز کی شمال سے جنوب میں گھروں اور پناہ گاہوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے جبالیہ، رفح، دیرالبلاح اور دیگر علاقوں میں بمباری کی جس سے درجنوں مکان تباہ ہوگئے، نصیرات کیمپ کے سکول پر بمباری سے 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 35ہزار 303 ہوگئی جبکہ 79 ہزار 261 فلسطینی زخمی ہو چکے، رفح سے تقریباً 6لاکھ فلسطینی محفوظ پناہ کی تلاش میں نقل مکانی کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ میں اسرائیل کو حماس کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب رفح میں آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز نے بوکھلاہٹ میں اپنے ہی پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دی جبکہ 15 سے زائد فوجی زخمی ہوئے۔