برطانوی وزیراعظم نے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا

Published On 22 May,2024 10:26 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے کابینہ سے مشاورت اور کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد 4 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ سے مشاورت کے بعد 4 جولائی کو عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے کنگ چارلس سے بھی ملاقات کی اور انہیں انتخابات کی تاریخ سے آگاہ کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اگلے ہفتے پارلیمنٹ کو تحلیل کر سکتے ہیں کیونکہ کونسلز انتخابات میں شکست کے بعد ان پر انتخابات کی تاریخ دینے کیلیے دباؤ ہے۔

اس سے قبل رشی سونک جون کے بعد انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کر چکے تھے۔