امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار

Published On 12 June,2024 03:40 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن خریداری کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن گن خریداری کیس میں قصوروار قرار پائے ہیں، امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی موجودہ صدر کے بیٹے کو مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔

ریاست ڈیلاویئر کی 12 اراکین پر مشتمل جیوری نے ہنٹر بائیڈن کو 3 جرائم میں ملوث قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیٹے نے 2018ء میں منشیات اور ہینڈ گن سے متعلق غلط بیانی کی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ہنٹر بائیڈن کیخلاف فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، آئندہ مقدمے کے نتائج کو بھی مانیں گے، کیس میں ممکنہ طور پر 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔