غزہ :اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شدت ، مزید16فلسطینی شہید

Published On 14 June,2024 06:22 pm

غزہ :(دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز اور حماس جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں مزید شدت آگئی، صہیونی ہیلی کاپٹرکی فائرنگ سے 17 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج کے ہیلی کاپٹروں نے رفاہ میں شدید فائرنگ کی  جبکہ مظلوم فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری اور ڈرون حملے بھی جاری ہیں، مغرب میں سعودی محلے پر اسرائیلی حملے میں 3فلسطینی شہید ہوگئے اور شمالی علاقے میں عمارتوں پر حملے میں 14فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 37ہزار 232ہوگئی،85ہزار 37افراد زخمی ہیں جبکہ غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں 200سےزائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ڈائریکٹر ہسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے چھاپوں میں تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، اسرائیلی فورسز نے7اکتوبر سے اب تک 9ہزار185 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔