کابل: (دنیا نیوز) ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں مارا گیا۔
ہلاک دہشتگرد عبدالمنان کو افغانستان کے علاقے چاغا سرائے ضلع اسد آباد، کنڑ میں نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی مالاکنڈ شُوریٰ کا سابق ممبر تھا، دہشتگرد عبدالمنان عرف حکیم اللہ ٹی ٹی پی مالاکنڈ کے کمانڈر عظمت اللہ محسود (عظمت لالہ) ولی کا معاون اور باجوڑ میں دہشت گردی کی کارروائیاں ترتیب دینے کا ذمہ دار تھا۔
مارا گیا دہشتگرد عبدالمنان عرف حکیم اللہ مختلف قسم کی سنگین دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ کے دھماکے، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری شامل ہیں۔
عبدالمنان کی ہلاکت ٹی ٹی پی کے لئے ایک بڑا نقصان سمجھا جا رہا ہے اور یہ افغانستان کے اندر سرگرم مختلف گروہوں کے اندرونی تنازعات کا شاخسانہ ہے۔
افغانستان میں ان کی گروہوں کی موجودگی ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کو مزید تقویت دیتی ہے۔