نیو یارک : (ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈر کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقدمے کے بارے میں عوامی مقامات پر بات نہیں کرسکیں گے، نیو یارک کی عدالت نے "ٹرمپ گیگ آرڈر چیلنج کیس" چلانے سے انکار کر دیا۔
کورٹ آف اپیلز نے ٹرمپ کی اپیل کوئی قابلِ ذکر آئینی نکتہ موجود نہ ہونے پر مسترد کردی۔ جج جوآن مرچن نے ٹرمپ کو ان کے خلاف مقدمے پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کو اس کیس میں گزشتہ ماہ مجرم قرار دیا گیا تھا، جس پر سزا 11 جولائی کو سنائی جائے گی، ٹرمپ نے 11 جولائی سے قبل گیگ آرڈر ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔