نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اورمتعدد کی حالت خراب ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کلا کوریچی میں گزشتہ چند روز کے دوران زہریلی شراب پینے سے 68 افراد کو حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے 24 کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر دوسرے ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔
پولیس نے زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متعلقہ محمکے کے تین اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن نے زہریلی شراب پینے سے اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا چکا ہے، اور اب ایسے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔