ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں 2 دہشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں ایک پادری اور پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے عیسائی اور یہودی عبادتگاہوں کو نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی، اس کے علاوہ مکاچکلا میں پولیس چوکی پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی، دونوں حملوں میں ایک پادری اور 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔
روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے داغستان میں 2 چرچ اور مکاچکلا میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، حملوں میں 7 ہلاک جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے، روس میں حملوں کے پیچھے امریکا ہے، امریکا یوکرین کو روس میں حملوں کیلئے اسلحہ فراہم کر رہا۔
روسی حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کر کے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگائی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے، دہشت گردی کی کارروائیوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔