ماسکو: (ویب ڈیسک ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے زیادہ تر ہلاکتیں ہوئیں ، ہنگامی وزارت حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 100 سے زائد افراد اور دوہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ۔
پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔