اگر ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہوگئے توکیا اقدامات کریں گے؟

Published On 13 July,2024 07:05 pm

نیویارک :(دنیا نیوز) امریکہ میں صدارتی انتخابات میں جیتنے والے امیدواروں کے متعلق مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں، امریکہ کے سابق صدر اور صدارتی امیدوار ٹرمپ میں بارے میں کہا جارہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو سب سے پہلے کیا اقدامات کریں گے؟ ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو صدارت ملنے کی صورت میں امریکی حکومت میں انتہائی نوعیت کی تبدیلیاں لانے کی تیاری کی جارہی ہے، ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدریوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ٹرمپ تارکین وطن کی گرفتاریوں کیلئے نیشنل گارڈز اور فوج تعینات کرنے کے بھی خواہاں ہیں، ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ بعض مسلم ملکوں کے لوگوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا جائے گا، غیر قانونی تارکین وطن کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

امریکہ میڈیا کا مزید کہنا تھا ٹرمپ صدر منتخب ہونے پربیشتر درآمدی مصنوعات پر نیا ٹیکس اور چین پر تجارتی پابندیاں لگائیں گے جبکہ صدر بائیڈن ان کے اہل خانہ اور سیاسی مخالفین کے خلاف بھی مقدمات چلائیں گے۔