غزہ :(دنیا نیوز) غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیلی فورسز سفاکیت کی نئی داستانیں رقم کرنے لگی، خان یونس کے المواسی کیمپ پراسرائیلی فضائی حملے میں 71فلسطینی شہید،289زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے امدادی کارکن اور صحت کی ٹیموں کو نشانہ بنایا گیا،حملے میں برطانوی تنظیم کے سنیئر رکن سمیت 4 کارکنان بھی مارے گئے، اسرائیلی افواج بے گھر فلسطینیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے لگی، اس سے قبل بھی غزہ شہر کے تل الحوا محلے میں حملوں کے بعد 60 شہداء کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
رپورٹس میں بتایاگیا کہ امدادی ٹیموں کی جانب سے تباہ شدہ گلیوں اور عمارتوں سے شہید اور زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
واضح رہے اسرائیلی بربریت سے اب تک مجموعی طور پر 38ہزار443فلسطینی شہید،88ہزار 481 افرادزخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں ۔