واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے ٹرمپ پر حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔
آج سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سکیورٹی ناکامی پر امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں سماعت ہوئی جس میں کمبرلی چیٹل نے کہا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں بڑی آپریشنل ناکامی ہے۔
کانگریس میں پیشی کے دوران سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔
خیال رہے کہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے جبکہ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔