اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے پہاڑوں پر راکٹ حملہ ، 12اسرائیلی ہلاک

Published On 28 July,2024 10:49 am

تل ابیب :(دنیا نیوز ) اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کے پہاڑی علاقے میں راکٹ حملے سے12 اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔

اسرائیل نے اب تک کے اس انتہائی تباہ کن حملے کا الزام لبنان کی ایرانی حمایت حزب اللہ پر عائد کیا ہے جبکہ حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، اسرائیل اس حملے کے بعد زیادہ شدید حملے کر کے لبنان میں تباہی کر سکتا ہے۔

خیال رہے اسرائیل پر یہ ان دنوں بد ترین حملہ ہے، جس کے نتیجے میں بیک وقت اتنا بڑا جانی نقصان کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ حملہ گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے کیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز کیے گئے اس راکٹ حملے کے سبب فٹ بال گراؤنڈ میں موجود بچوں سمیت کل 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ گراؤنڈ میں موجود تقریباً ہر چیز آگ بھڑکنے سے راکھ ہو گئی ۔

اسرائیل کے ہنگامی امداد سے متعلق طبی شعبے کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سےدروز نامی گاؤں متاثر ہوا ہے، گاؤں مجدل شمس کے علاقے میں واقع ہے۔