اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 66 فلسطینی شہید

Published On 28 July,2024 06:00 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ اور گردونواح میں وحشیانہ حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 فلسطینی شہید جبکہ 241 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں تازہ ترین حملوں میں 36فلسطینی شہید جبکہ 120افراد زخمی ہوئے، غزہ:المواسی کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں بچے سمیت 3فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فورسز نے بلاتہ پناہ گزین کیمپ میں 17 سالہ فلسطینی کو گولی مار کر زخمی کر دیا، شہداء کی مجموعی تعداد 39ہزار 324 ہوگئی،90ہزار 830 فلسطینی زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپواور انفراسٹرکچر پر حملے کئے، صیہونی فورسز نے لبنان کے سرحدی دیہات اور قصبوں کو نشانہ بنایا۔