غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیل کے دہشتگردانہ حملے نہ تھم سکے، 24 گھنٹوں میں 39 فلسطینی شہید جبکہ 93 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں رفاہ اور خان یونس میں 35 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، حملوں میں المواسی میں ایک خیمے اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے رفاہ کے اہم پینے کے پانی کے ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا، ظالم صیہونی افواج ابتک 10 ہزار طلباء اور 400 اساتذہ کو شہید کرچکی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت سے 39 ہزار 363 فلسطینی شہید جبکہ 90ہزار 923 افراد زخمی ہیں۔