ویٹیکن سٹی: (ویب ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی ابتر صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے دیا۔
ایک بیان میں پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ سے مسلسل تکلیف دہ خبریں آرہی ہیں، کسی بھی نوع کے جواز کے بغیر وہاں نہتے شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے، گولیاں برسائی جارہی ہیں۔
پوپ کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو انسانیت سوز ہیں، ایک ماں اور بیٹی کو اسرائیلی سنائپر نے ریسٹ روم جاتے ہوئے گولی ماردی، یہ صریح دہشت گردی ہے۔
پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز واقعات کی روک تھام ہو اور اسرائیل کو صریح جارحیت سے روکا جاسکے۔