روس میں قیدیوں نے عملے کو یرغمال بنا کر 4 اہلکاروں کو قتل کر دیا

Published On 24 August,2024 04:37 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے علاقے وولگوگراڈ کی جیل میں قیدیوں نے عملے کو یرغمال بنا کر 4 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق داعش کے جنگجو بتانے والے 4 خنجر بردار قیدیوں نے جیل کا کنٹرول سنبھال کر عملے کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جیل کا کنٹرول واپس لینے کے لئے آپریشن کیا۔

حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کچھ یرغمالیوں کو چھڑالیا گیا اور چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، قیدیوں کے حملے میں جیل عملے کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعہ جیل میں ڈسلپنری کمیشن کی سماعت کے دوران پیش آیا جہاں قیدیوں نے جیل کے عملے اور سکیورٹی گارڈز پر چاقو سے حملہ کیا۔