تہران : (ویب ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نےمسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی غزہ میں جرائم اور نسل کشی کو روکنے کے لیےمشترکہ اقدامات کریں۔
خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ اپیل ایران کے دورے میں آئے ہوئے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے بات چیت کے دوران کی۔
مسعود پیزشکیان نے کہاکہ مسلم ریاستیں اور وہ تمام ممالک جو بین الاقوامی قانون اور فریم ورک کے پابند ہیں، انہیں اسرائیل کے حامیوں کو لگام دیتے ہوئے غزہ میں اس کے جرائم اور نسل کشی کو روکنے سخت اقدامات کر نے چاہییں ۔
غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ جب کہ غزہ میں تمام قانونی بین الاقوامی ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، لیکن انسانی حقوق کی وکالت کرنے کا دعویٰ کرنے والےممالک بھی اسرائیلی جارحیت پر خاموش ہیں ۔