ونڈہوئیک (ویب ڈیسک) نمیبیا نے ملک میں درپیش بدترین خشک سالی کے باعث 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نمیبیا جہاں 100 سال کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے 700 سے زیادہ جنگلی جانوروں کو ذبح کیا جائے گا، ذبح کئے گئے جانوروں کا گوشت انتہائی غذائی عدم تحفظ کا شکار لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
ماحولیات، جنگلات اور سیاحت کی وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جن جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں 300 زیبرا، 100 نیل گائیں، 83 ہاتھی، 60 جنگلی بھینسیں، 50 جنگلی ہرن اور 30 دریائی گھوڑے (ہپوز) شامل ہیں۔