حوثی حملوں سے سوئز میں بحری جہازوں کی تعداد کم ہو رہی ہے: یورپی یونین

Published On 31 August,2024 03:35 am

برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے سوئز کو عبور کرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے پراگ میں سکیورٹی فورم میں یہ بھی کہا کہ میں نے بحیرہ احمر میں یورپی مشن کو مزید بحری جہازوں اور فوجی صلاحیتوں کے ساتھ مضبوط کرنے کے لئے کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کو اسلحے کی سمگلنگ کے مسئلے پر توجہ دی جانی چاہئے، حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے بحیرہ احمر کے راستے سمندری نقل و حمل کی روک تھام سے متعلق ایک کامیاب حل حاصل کرنا ضروری ہے، سونیون آئل ٹینکر پر حوثی حملہ تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔

یاد رہے سونیون تقریباً 10 لاکھ ٹن خام تیل لے کر جا رہا تھا اور یہ ڈیلٹا ٹینکرز کمپنی کا تیسرا جہاز ہے جس پر اگست میں حوثیوں نے حملہ کیا ہے۔