بغداد: (ویب ڈیسک) غزہ جنگ کے کسی بھی پھیلاؤ کے خلاف ایران اور عراق متفق ہیں، اس امر کا اظہارعراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ایرانی صدر مسعود پز شکیان کے پہلے دورہ عراق کے دوران ان سے ملاقات کے بعد کہی ہے۔
مسعودی پز شکیان ماہ جون میں صدر منتخب ہوئے تھے اور 31 جولائی سے باضابطہ طور پر ایران کے عہدہ صدارت پر فائز ہیں، انہوں نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے عراق کا انتخاب کیا ہے۔
شیعہ السوڈانی نے کہا ہم دونوں نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے اہمیت پر باہم کافی دیر بات چیت کی ہے، اس استحکام کو غزہ میں جاری صہیونی جارحیت سے خطرہ ہے کیونکہ اس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی بڑھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہم دونوں نے غزہ جنگ کی کسی بھی توسیع کو مسترد کیا ہے، دونوں ملک ایران اورعراق دونوں خطے میں جنگ کے بارے میں ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں۔