ڈھاکا: (دنیا نیوز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی بنگلادیش میں مون سون سیزن کے تحت شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں کاکس بازار کے سرحدی ضلع میں 2 الگ الگ مقامات پر مٹی کے تودے گرے جس کے نتیجے میں 3 روہنگیا مہاجرین سمیت کم از کم 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
موسمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مقامی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کاکس بازار میں جمعرات کی صبح 6 بجے سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک 378 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو مون سون سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ بارش ہے۔