حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر میزائلوں سے حملہ، 3 فوجی جہنم واصل، درجنوں زخمی

Published On 16 September,2024 01:52 am

گولان: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر میزائلوں سے حملہ کیا، حملے میں 55 میزائل داغے گئے۔

حزب اللہ کے 35 میزائلوں نے فوجی تنصیبات اور 20 میزائلوں نے فوجی اڈے کے گردونواح کو نشانہ بنایا، میزائل حملے کے بعد شمالی اسرائیل کے الجلیل فوجی اڈے پر آگ بھڑک اٹھی۔

میزائل حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 3 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔