سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا قومی دن پر قوم کے نام پیغام میں اتحاد اور یکجہتی پر زور

Published On 24 September,2024 02:22 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے قومی دن کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی، انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم کے ذریعے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارا شاندار قومی دن قابل فخر وطن کے صفحات میں تجدید شدہ یاد ہے، اس کی جڑیں عظیم سعودی عوام کی یادوں اور دلوں میں پیوست ہیں۔

شاہ سلمان نے مزید کہا کہ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے وطن کو اس کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور اسے ہر شر سے محفوظ رکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کو متحد کرنے میں خوشی کے معنی کو یاد دلائے، کیونکہ اس دن کو قومی اقدار کا مظاہرہ کرنے اور مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کے ذریعے اس کامیابی کو منانے کا وقت سمجھا جاتا ہے، ملک بھر میں قومی دن منانا بھی سعودی ثقافت اور ورثے کو منانے کا ایک موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد کی سالگرہ منانے کا مقصد مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے اس ملک کے حصوں کو متحد کرنے اور اس کی اسلامی اقدار کو مضبوط کرنے میں ادا کی گئی عظیم قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا کہ ہم ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں جن پر قائدین نے اعتماد کیا ہے۔