امریکی صدر جوبائیڈن بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نام بھول گئے

Published On 24 September,2024 03:32 am

ڈیلاویئر: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نام بھول گئے۔

امریکہ کے بزرگ صدر جوبائیڈن کی نام بھول جانے کی عادت برقرار ہے، امریکی صدر جو بائیڈن اکثر سیاستدانوں اور صحافیوں کے ہجوم کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرتے ہیں۔

ڈیلاویئر میں پریس کانفرنس میں شرکت کے دوران کواڈ لیڈروں کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن تذبذب کا شکار نظر آئے جب وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کا تعارف کروانے لگے تو ان کا نام بھول گئے، صدر بائیڈن نام لینے کے بجائے اونچی آواز میں بولے کہ آگے کس کی باری ہے؟

واضح رہے کہ تقریب کے دوران بائیڈن اور مودی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے وزیراعظم انٹونی البانی اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ نے انڈو پیسیفک خطے میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ اقدام کا آغاز کیا۔