انتخابات میں میری کامیابی یقینی: ٹرمپ، سابق صدر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: کملا

Published On 24 September,2024 01:49 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ 2024ء کے صدارتی الیکشن میں ناکام ہوا تو 2028ء کا الیکشن نہیں لڑوں گا، حریفوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، پانچ نومبر کے انتخابات میں میری کامیابی یقینی ہے۔

کملا ہیرس نے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، امریکی عوام جانتے ہیں ٹرمپ کو ووٹ دیا تو ملک تباہ ہو جائے گا۔