نیویارک : (ویب ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگی بمباری کو عریاں جارحیت قرار دیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ ایک بد ترین نسل کشی ہے جس کا فلسطینیوں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی نسل کشی بین الاقوامی قانون میں جرم ہے۔
خیال رہے کہ جنرل اسمبلی کا79 واں سالانہ اجلاس جاری ہے جس میں عالمی رہنما شریک ہیں۔