ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو برادر ملک اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم بن الحسین کا ایک تحریری پیغام وصول ہوا ہے۔
سعودی ولی عہد کو موصول ہونے والا پیغام دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات سے متعلق ہے، یہ پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی جانب سے وزارت خارجہ کے نائب وزیر انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرز میں اردن کے سفیر ہیثم ابو الفول کے استقبال کے موقع پر ان سے وصول کیا۔
استقبالیہ کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا، اس دوران مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔