نیویارک: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کے خدشے کا اظہار کردیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھربڑی جنگ کے دہانے پر ہے اور کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا ہو کر رہے، کچھ لوگ ایسے ہیں جو خطے میں بڑی جنگ پر اکسا رہے ہیں۔
انہوں لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری ان حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں، اس سے پہلے کہ صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہوجائے، تشدد کو روکنا ہوگا۔
سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے اراکین فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے مفادات کو اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات پر ترجیح دیں اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کریں، امریکا کے پاس چوائس ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔