مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 23 مزید ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا

Published On 01 October,2024 11:53 am

سری نگر: (ویب ڈیسک ) مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 23 مزید ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔

مودی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کشمیری ملازمین کو بے بنیاد الزامات کے تحت معطل کر رہی ہے ، تازہ ترین اقدام میں 23 کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی خدمات سے محروم کر دیا گیا ہے۔

بھارت اپنی انسان دشمن پالیسیوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے متنازع خطہ قرار دیے گئے مسلم آبادی کے علاقے کو زیر کرنے پر تلا ہوا ہے۔

بی جے پی حکومت کشمیریوں کو معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے لیے اپنی آبادکاری کی استعماری پالیسی کے تحت کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کر رہی ہے۔

تمام تر جارحانہ اقدامات کے باوجود بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔