مقبوضہ کشمیر: بی جے پی کی آبادیاتی نسل پرستی اور ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششیں

Published On 01 October,2024 12:01 pm

سری نگر:( ویب ڈیسک ) مودی کی زیرقیادت فاشسٹ بھارتی حکومت آبادیاتی تبدیلی لانے اور IIOJK میں اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے کوششیں کر رہی ہے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے پیچھے بنیادی مقاصد IIOJK میں آبادیاتی تبدیلیاں کرنا تھا، ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی لوگوں کے لیے انتخابی حقوق متعارف کرائے ہیں، جو زیادہ تر غیر مسلم ہیں۔

93ہزار نئے ووٹرز (غیر مقامی) کو شامل کرنے کے ایک انتہائی غیر قانونی اقدام کو ڈیموگرافک اپارتھائیڈ کہا گیا ہے ۔

بین الاقوامی برادری کو IIOJK میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو اس کے اقدامات کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔