غزہ : (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بددستور جاری، تازہ حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میں دو گھروں پر اسرائیلی حملہ ہوا، جس میں کم از کم 13 افراد شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ سکول پر اسرائیلی بمباری میں 6 افراد شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار 638 افراد شہید جبکہ 96 ہزار 460 زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر پہلا بڑا حملہ کر دیا، حزب اللہ نےاسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے گلیلوٹ بیس کو نشانہ بنایا، حزب اللہ نے اپنے حملے میں فادی 4 کے 30 میزائلوں کا استعمال کیا۔
اسرائیلی فوج نے شمالی علاقوں میں میزائل حملوں کی تصدیق کر دی، اسرائیلی فوج کے مطابق کھلے علاقوں میں راکٹ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔