تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ نے تل ابیب پر میزائل حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو حملوں کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ، حزب اللہ اور لبنانی ریاست کی طرح ایران بھی اس لمحے پر پچھتائے گا۔
واضح رہے کہ مزاحمتی تنظیموں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو مختلف اوقات میں اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران نے ردعمل دیا اور اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تھا، جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔