تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایران کا حال غزہ اور بیروت جیسا کرنے کی دھمکی دے دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایران کو خطرناک دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو سکتا ہے جو غزہ اور بیروت کے ساتھ اسرائیل نے مسلسل اور تباہ کن بمباری کے ذریعے کیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے ہماری فضائیہ کو چھوا تک نہیں ہے، کسی اسرائیلی جنگی جہاز کو نقصان پہنچا نہ کسی سکوارڈن میں خرابی آئی ہے۔
ہوو گیلنٹ نے اس امر کا اظہار اپنے اس بیان میں کیا ہے جس میں انہوں نے ایرانی حملے کے پس منظر میں ان اطلاعات کو ڈسکس کیا تھا کہ ایران نے میزائل حملہ کر کے دو ایئر بیسز کو نشانہ بنایا۔
یوو گیلنٹ نے کہا جو کوئی ایسا سوچتا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچا سکے گا اسے چاہئے کہ وہ غزہ اور بیروت میں ہمارے ہاتھوں ہونے والی تباہی دیکھ لے۔