تہران : (ویب ڈیسک ) ایران نے ملک میں فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سفر پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے ، ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے لیے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے جس کے بعد سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ تمام پروازیں پیر کی رات 9 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں۔
صورتحال سازگار ہونے اور فضائی سفر محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے بعد سول ایوی ایشن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد ائیرلائنز اب اپنے آپریشنز شروع کرسکتی ہیں۔
اس سے قبل ایران میں وجہ بتائے بغیر ائیرلائنز کو آپریشنز روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹ آپریشنز بند کیے تھے۔
یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر 2024 کو اسرائیل پر تقریبا 200 میزائیل داغے تھے۔