تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے آسٹریلیا اور جرمنی کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کر لیا۔
ایران نے آسٹریلیا اور جرمن کے سفیروں کو ان کی حکومتوں کے اسرائیل پر ایرانی جوابی میزائل حملے کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر احتجاج کرنے کے لئے طلب کیا۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے پر آسٹریلیا اور جرمنی کی حکومتوں کا رد عمل ناقابل قبول ہے، اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کا میزائل حملہ صیہونی رجیم کی جاری جارحیت کے خلاف بڑا جائز جواب تھا۔
یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے منگل کی رات اسرائیل پر میزائل حملے کو اپنے دفاع کے تحت جائز اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے 200 میزائل اسرائیل پر فائر کیے تھے۔