واشنگٹن : (دنیانیوز) ترجمان امریکی وزارت خارجہ کاکہنا ہے کہ لبنان میں امریکیوں کی حفاظت امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔
امریکا کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو واپس بلانے اور لبنان میں ہی محفوظ جگہ منتقل کرنے کے لیے حکومت اقدام کر رہی ہے، 28 ستمبر سے امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے جہازوں میں 5 ہزار سے زائد سیٹیں مختص کی ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ بیروت سے آنے والے امریکی شہریوں کے لیے کاؤنسلر سروس فراہم کی ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کی محفوظ جگہ منتقلی کے لیے ایمرجنسی قرض دیے گئے ہیں، ایمرجنسی پاسپورٹس اور دوسری سہولیات کے لیے بیروت میں امریکی سفارت خانے کو کھلا رکھا گیا ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کے لیے جہازوں میں سیٹوں کی موجودگی کے لیے کمرشل ائیر لائینز کے ساتھ کام کررہا ہے، ہم بیروت میں موجود امریکی شہریوں سے فون اور ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بیروت میں موجود امریکی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سمارٹ ٹریول انرولمنٹ پروگرام میں اپنا اندراج کروائیں۔